• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک گیر ہڑتال، حکومت اور جماعت اسلامی ریلیف کے لئے کمیٹیاں بنانے پر متفق، دھرنے جاری رہیں گے، حافظ نعیم

کراچی /لاہور/راولپنڈی/پشاور (جنگ نیوز) ملک گیر ہڑتال، حکومت اور جماعت اسلامی ریلیف کیلئے کمیٹیاں بنانے پر متفق ،دھرنے جاری رہینگے، حافظ نعیم،تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کے باعث کراچی ، لاہور ، راولپنڈی،پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مکمل اور جزوی ہڑتال رہی،کئی شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے،کراچی میں بیشتر مرکزی بازار اور تجارتی مراکز میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ،صدر کی تمام موبائل مارکیٹس اور الیکٹرانکس مصنوعات کی دکانیں بند رہیں، ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ کے بازار بھی بند رہیں، کیمیکل مارکیٹ، ٹمبر مارکیٹ اور اسٹیل مارکیٹ بھی بند رہیں، جوڑیا بازار،گلبہار سینٹری مارکیٹ،پاک کالونی ،قیوم آباد ماربل مارکیٹ، فرنیچر مارکیٹس ،زیب النساء اسٹریٹ،زینب مارکیٹ ،اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد ، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، گلشن اقبال،بوہری بازار،صدر ایمپریس مارکیٹ میں جزوی ہڑتال رہی، اورنگی ٹاؤن نمبر ایک قذافی چوک پر جماعت اسلامی کے کارکنان اور دکانداروں میں تصادم بھی ہوا۔صبح بند رہنے والے شہر کے بہت سے پیٹرول پمپ دن میں کھل گئے جبکہ نجی اور کمرشل ٹریفک معمول سے کم رہی،دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی جماعت اسلامی اور تاجروں کی اعلان کردہ ہڑتال کی حمایت کی، کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ بھی کیا ،پولیس نے جماعت اسلامی کے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا،دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر لاہور میں کوئینز روڈ، عابد مارکیٹ، ہال روڈ، مال روڈ، نسبت روڈ مارکیٹ، فیروزپور روڈ اور برنتھ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ دارالحکومت کے کاروباری و تجارتی مراکز جزوی طور پر بند رہیں،سپر مارکیٹ، آبپارہ، جی ایٹ، جی نائن سمیت مختلف کاروباری مراکز میں زیادہ تر دکانیں بند رہیں۔

اہم خبریں سے مزید