کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نئے صوبوں کے بہت بڑے حامی ہیں۔ مریم نواز پنجاب کی تقسیم نہیں چاہتیں تاہم اس سے متعلق نوازشریف نے سب کو بات کرنے سے روک دیا ہے۔ البتہ اس معاملے پر آنے والے وقت میں کہیں نہ کہیں سمجھوتا ضرورہوگا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کر رہے تھے جبکہ میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ محسن نقوی کی آصف زرداری سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ صدر زرداری نے نئے صوبوں کی بحث میں اپنے موقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا ہے۔