• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن ریفرنڈم، متحدہ ورکرز فرنٹ بھاری اکثریت سے سی بی اے منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ریفرنڈم میں (متحدہ قومی موومنٹ )ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت یافتہ متحدہ ورکرزفرنٹ بھاری اکثریت سے کام یابی حاصل کرکے اجتماعی سودا کار (سی بی اے) یونین منتخب ہوگئی، جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز لیبر یونین نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جسے ادارےمیں دیگر 7یونینز کی حمایت بھی حاصل تھی اور انہوں نے گرینڈ الائنس کے نام سے انتخابی اتحاد قائم کیا تھا،ایم کیو ایم نے 2ہزار سے زائد ووٹوں سے پی پی کو شکست دی۔ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت یافتہ متحدہ ورکرز فرنٹ کی شاندار کامیابی پر مزدوروں اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے ملازمین اور محنت کشوں نے متحدہ ورکرز فرنٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر کے ثابت کردیا کہ وہ اپنے حقوق اور حقیقی نمائندوں کو پہچانتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید