اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار کاکراچی میں لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس، کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے سی ای او آئندہ اجلاس میں طلب کر لیاگیا ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے کراچی میں لوڈشیڈنگ ، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجز پر عائد دہری ڈیوٹی اور پاکستان سٹیل ملز میں تعیناتیوں کا سخت نوٹس لیا ہے ،کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید حفیظ الدین کی زیر صدارت ہوا۔