• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل 100 ڈالر کے قریب، مہنگائی کا خوف پھر بڑھ گیا

اسلام آباد(خالدمصطفیٰ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تازہ تیزی نے مالیاتی بازاروں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں طویل بحران مہنگائی کو دوبارہ بڑھا سکتا ہے، شرح سود میں کمی کا عمل مؤخر ہوسکتا ہے اور بڑی معیشتوں میں حصص کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 97 ڈالر فی بیرل کی چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 93 ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

اہم خبریں سے مزید