• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 15 بھارتی خوارج ہلاک

اسلام آباد (طاہر خلیل، نیوزرپورٹر ، نمائندہ خصوصی ) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ضلع کے بالمقابل پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15خوارج کو جہنم واصل کر دیا ، سکیورٹی فورسز نے 36گھنٹے تک پیشہ ورانہ مہارت سے مقابلہ کیا، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ،صدر زرداری، وزیراعظم شہباز اور ا سپیکر اور گورنر سندھ کا پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 36 گھنٹے تک پیشہ ورانہ مہارت سے مقابلہ کیا ، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ادھر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید