اسلام آباد (مہتاب حیدر)اے ڈی بی کا پاکستان سے ٹیکس بیس وسیع کرنے کا مطالبہ، بینک کا ملک کیلئے اپنے قرض میں مزید20کروڑ ڈالر کا اضافہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے محدود ٹیکس نیٹ کو وسیع کرے، جبکہ بینک نے ملک کے ریونیو انتظامی نظام کو جدید بنانے کے لیے اپنے قرض میں مزید 20 کروڑ ڈالر (تقریباً 554 ارب روپے) کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔