• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس میں، انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کی تنظیم نو کا فیصلہ

لاہور (آصف محمود بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور احکامات، چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب پولیس کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ (IAB) کو مزید مؤثر، بااختیار اور فعال بنانے کے لیے تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو پنجاب پولیس میں بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کا مرکزی کردار بنانے کے لیے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کو مالی و انتظامی خودمختاری، خالی ریجنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی اسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت۔ معتبر ذرائع نے “جنگ” کو بتایا کہ اس حوالے سے آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اہم خبریں سے مزید