ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کا درجہ دینا خطے کی معاشی، تجارتی اور انتظامی ترقی کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے،جنوبی پنجاب ایک وسیع خطہ ہے جو زراعت، صنعت، تجارت اور برآمدات کے حوالے سے ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے یہاں کے عوام بالخصوص تاجر برادری کو مقامی سطح پر بہتر سہولتیں اور مؤثر انتظامی نظام فراہم کیا جانا چاہیے، جنوبی پنجاب کو صوبے کا درجہ اور تاجروں کو معاشی ریلیف ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اہم معاملات ہیں۔