لودھراں (نمائندہ جنگ) ڈی پی او بینش فاطمہ نے کہا ہے کہ لودھراں میں امن کا قیام اور کرائم کو کنٹرول کرنا ان کی اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھراں پریس کلب کے ارکان سے تعارفی ملاقات میں کیا، اس موقع پر پریس کلب کے صدر مقصود احمد بٹ اور جنرل سیکرٹری رانا شاکر محمود سمیت سینئر ممبران موجود تھے، ڈی پی او نے کہا کہ موٹرسائیکل سنیچنگ، مویشی چوری اور منشیات فروشی کو روکیں گے، اسلحے کی نمائش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور میڈیا کے باہمی تعاون سے امن و امان کے فروغ اور جرائم کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔