• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں،شہری موٹر سائیکلوں،موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے خضر حیات کے مویشی تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے اعجاز احمد کی پانی والی موٹر وغیرہ صدر شجاع آباد کے علاقے اویس سعید کا انورٹر سٹی جلالپور کے علاقے آفتاب کی موٹر سائیکل تھانہ نیوملتان کے علاقے عابد عباس کی نقدی 60ہزار تین تولہ سونا شاہ رکن عالم کے علاقے محمد شریف کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے نوید کی نقدی لیپ ٹاپ پاک گیٹ کے علاقے ریاض احمد کے کارخانہ سے سامان وغیرہ مالیت 3لاکھ 60ہزار ڈی ایچ اے کے علاقے خلیل کا میٹر بجلی الپہ کے علاقے عبدالرزاق کادوکان سے سامان چہلیک کے علاقے محسن نواز کا موبائل قطب پور کے علاقے عثمان علی کے مویشی شاہ شمس کے علاقے صابر کا موبائل محمد عمر کی نقدی 50ہزار کینٹ کے علاقے عاصم کی نقدی 14ہزار موبائل چوری ہوگئے جبکہ رخشندہ تھانہ مظفر آباد کے علاقے زبیر محمود تھانہ بی زیڈ کے علاقے عائشہ کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارک چھین کر فرار ہوگئے اور تھانہ گلگشت کے علاقے راشد سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید