ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کامیاب ٹریپ ریڈ ، اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار‘ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان، بشارت نبی کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ملتان ظہیر خان شیروانی معہ ٹیم ،جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کارروائ انجام دی۔ ریڈ کاروائی میں انتظار میو اسسٹنٹ ٓاکاونٹس آفیسر ملتان کو ریٹاءرڈ افیسر کے GP فنڈ کیس کے سلسلے میں رقم رشوت مبلغ 20000روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے نشان زدہ (Tainted) کرنسی بھی برآمد کر لی گئی‘ جسے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے۔