ملتان (سٹاف رپورٹر) پھاٹا نے عوامی فلاحی منصوبوں کے گرد قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے 3 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ مدت میں تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کرائی جائیں، بصورت دیگر قانون کے مطابق آپریشن کیا جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کارروائی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مزاحمت برداشت نہیں کی جائیگی۔ متعلقہ افسران کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔