ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے جاوید حسین دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 55ہزار موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ چہلیک کے علاقے آصف محمود سے ڈاکو گن پوائنٹ 12ہزار موبائل لے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے آصف کے گھر سے نقدی 24ہزار چار ماشے سونا موبائل قطب پور کے علاقے علی اقتدار کی نقدی 17ہزار موبائل فونز شاہ شمس کے علاقے عثمان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے انعام اللہ سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 2لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے سٹی شجاع آباد کے علاقے دانش کی نقدی 48 ہزار موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے عبدالغفار کا لائسنس شدہ پسٹل موبائل بٹوہ وغیرہ سٹی جلالپور کے علاقے حکیم خان کی بکریاں گلگشت کے علاقے شفیق کوتوالی کے علاقے یشوع مسیح کی موٹرسائیکلیں ڈی ایچ اے کے علاقے عمران کا موبائل صدر کے علاقے اعجاز کی نقدی 2لاکھ 150سعودی ریال ڈیڑھ تولہ سونا ملبوسات وغیرہ الپہ کے علاقے اللہ رکھا کا سامان چوری ہوگئے جبکہ تھانہ قادر پورراں کے علاقے تسلیم سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔