• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلائی جائے،ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات سن کر فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کے دوران ان کی درخواستوں اور مسائل کو تفصیل سے سنا اور ضلعی محکموں کو درخواستوں پر فوری اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کا پابند کیا۔ ڈاکٹر فیصل سلیم نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر، غیر ضروری دفتری رکاوٹیں اور سرخ فیتہ کلچر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے درخواستوں پر پیش رفت کی سخت مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلائی جائے اور جائز مسائل کے حل کے لیے میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں ۔
ملتان سے مزید