• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی تعلیمی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوا لا مسافر گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے جعلی تعلیمی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کی کوشش ناکام بنادی گرفتار کرلیا ۔ ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز QR-617 مسافروں کو قطر کیلئے شیڈول تھی کہ دوران چیکنگ و جانچ پڑتال ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے ایک مسافر کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا جس کی شناخت قاسم علی سے ہوئی جو ملتان کے نواحی علاقے کا رہائشی تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص جعلی تعلیمی دستاویزات پر ملائیشیا جارہا تھا جس نے پوچھ گچھ کی گئی تو بیانی ہوا کہ میں نے جعلی تعلیمی دستاویزات ایجنٹ سے 20لاکھ روپے میں حاصل کی اور سٹڈی ویزہ کیلئے ایجنٹ کو مزید 8لاکھ روپے ادا کیئے تھے ۔گرفتار شخص کو ایف آئی اے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد جعلی تعلیمی دستاویزات فراہم کرنیوالے ایجنٹ اور دیگر سہولت کاروں کا سراغ لگانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے بھی تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔
ملتان سے مزید