ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ طلبا و طالبات کی تحقیقی و علمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سات روزہ سائنٹیفک رائٹنگ ٹریننگ پروگرام کے 26ویں سیشن کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی سیشن سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنٹیفک رائٹنگ ٹریننگ پروگرام پوسٹ گریجویٹ طلبا و طالبات کی تحقیقی تحریر، سائنسی مقالہ نویسی اور تحقیق کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔