• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BFA کا عوامی شکایات پر ایکشن، 1 جنرل اسٹور، 1 ریسٹورنٹ اور 2 فاسٹ فوڈ پوائنٹس مالکان کو جرمانہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا عوامی شکایات پر ایکشن،باچا خان چوک اور میکانگی روڈ پر کھانے پینے کے مراکز کے خلاف ایکشن1 جنرل اسٹور، 1 ریسٹورنٹ اور 2 فاسٹ فوڈ پوائنٹس مالکان کوجرمانہ، جرمانہ کردہ جنرل اسٹور، ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، زنگ آلود و جراثیم زدہ ریفریجریٹر کی موجودگی، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت کھلا کوکنگ آئل کے استعمال،،خراب گوشت کی موجودگی، ایکسپائرڈ بریڈ کی موجودگی و ایکسپائرڈ اسنیکس، مصالحے، خشک دودھ، اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید