کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کیصوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں زیارت کراس پر سیکورٹی اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہےحیات اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات قابلِ تشویش ہیںایسے واقعات سے صوبے کا امن، عوام کا سکون اور ترقی کا عمل متاثر ہوتا ہےسیکورٹی اہلکاروں نے ہمیشہ ملک اور صوبے کے امن کے لیے قربانیاں دی ہیںاس لیے ان پر حملہ ناقابلِ قبول ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے حقیقی نمائندوں سے بات چیت کر کے اس گمبھیر مسئلے کا حل نکالا جائے اور صوبے کے باسیوں پر رحم کیا جائے۔