کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایک اور بھارتی پائلٹ کا کارنامہ، نیا طیارہ رہنما کھمبے سے ٹکرا دیا، بھارتی پائلٹس کے کارنامے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، تازہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئرپورٹ کا ہے جہاں ممبئی سے سری نگر پہنچی انڈیگو ایئر کی پرواز 6E-225پارکنگ کیلئے جانے کے دوران ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔