• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کو واسا نے 17 کروڑ 96 لاکھ 12 ہزار 698 روپے کا بل جاری کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال کو واسا کی جانب سے پانی و سیوریج کی مد میں 17 کروڑ 96 لاکھ 12 ہزار 698 روپے کا بل جاری کر دیا گیا ہے ، کروڑوں روپے کے غیر معمولی بل پر نشتر ہسپتال انتظامیہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واسا حکام سے بل پر نظرثانی اور مکمل جانچ پڑتال کا مطالبہ کردیا ہے، نشتر ہسپتال انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پانی و سیوریج کی مد میں عائد کردہ رقم معمول سے کہیں زیادہ ہے، اس لئے بل کی مکمل تفصیلات، متعلقہ ٹیرف، بلنگ کی مدت اور سابقہ واجبات کا جائزہ لیا جائے، اس حوالے سے یہ بھی جانچ ضروری قرار دی گئی ہے کہ آیا بل میں سابقہ بقایا جات، سرچارج، جرمانے یا دیگر کسی نوعیت کے اضافی چارجز شامل ہیں،کروڑوں روپے کے اس بل نے واسا کے بلنگ نظام پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں،اگر بل درست قرار پاتا ہے تو واسا حکام کو اس کی بنیاد، حساب کتاب اور واجبات کی مکمل تفصیلات واضح کرنا ہوں گی، جبکہ نظرثانی کے بعد اگر بلنگ میں کوئی غلطی یا غیر معمولی اضافہ سامنے آتا ہے تو اس کی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین بھی اہم ہوگا،نشتر ہسپتال پہلے ہی روزانہ ہزاروں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے والا ایک بڑا سرکاری ادارہ ہے، ایسے میں پانی و سیوریج کی مد میں تقریباً 18 کروڑ روپے کا مالی بوجھ ہسپتال کے لئے سنجیدہ معاملہ بن چکا ہے۔
ملتان سے مزید