ملتان(سٹاف رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے ۔جاوید طاہر مجید کو ایس پی سی سی ڈی ملتان تعینات کردیا گیا۔ہمایوں افتخار کو ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ تعینات کردیا گیامحمد اسحاق سیال کو ایس پی سی سی ڈی خانیوال تعینات کردیا گیا۔نصراللہ خان نیازی کو ایس پی سی سی ڈی سرگودھا تعینات کردیا گیا۔عدنان احمد ملک کو ایس پی سی سی ڈی منڈی بہاوالدین تعینات کردیا گیا.رائے احسان الٰہی کو ایس پی سی سی ڈی ننکانہ صاحب تعینات کردیا گیا۔