ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز مویشی سمیت دیگر سامان سے محروم ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے پیر بخش کے بھانہ سے لاکھوں کے مویشی بی زیڈ کے علاقے عمران کا میٹر بجلی کوتوالی کے علاقے راشد قادر پورراں کے علاقے اللہ نواز چہلیک کے علاقے سہیل نیاز کے موبائل فونز مظفر آباد کے علاقے عبید کے گھر سے نقدی موٹرسائیکل گھریلوں سامان وغیرہ ممتاز آباد کے علاقے رانا پھول کا رکشہ نیوملتان کے علاقے عاطف کی نقدی 57ہزار 7تولہ طلائی زیورات حیدر نواز لوہاری گیٹ کے علاقے جمیل عباس حرم گیٹ کے علاقے رضا عباس کے موبائل فونز بدھلہ سنت کے علاقے مسجد کا گلہ سے رقم بستی ملوک کے علاقے علی حسین کا میٹر بجلی سٹی شجاع آباد کے علاقے اختر حسین کی موٹرسائیکل راجہ رام کے علاقے حنیف کا لال پمپ صدر جلالپور کے علاقے عاشق حسین کی سولر موٹر وغیرہ چوری ہوگئے جبکہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالرحمن سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 25ہزار موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے حمزہ مختیار سے مسلح ڈاکووں نے 20ہزار موبائل فونزچھین لیئے اور تھانہ قطب پور کے علاقے حاشر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔