ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو نے کمشنر آفس ملتان کا دورہ کیا، جہاں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے انہیں ڈویژن کے انتظامی، ریونیو، ترقیاتی، بیوٹیفکیشن اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجیحی اقدامات پر جامع بریفنگ دی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں، منصوبوں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لے کر باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں اور فیلڈ افسران عوامی مسائل کے حل کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں،صاف پانی کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ صاف پانی اتھارٹی تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری ٹیک اوور کرے اور غیر فعال پلانٹس کی بحالی یقینی بنائے،اجلاس میں کمشنرنے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں،ُتھرا پنجاب کے تحت روزانہ 50,501 ٹن ویسٹ اکٹھا کیا جا رہا ہے جبکہ 20,480 ہیومن ریسورس اور 4,092 مشینری موجود ہے، 937 فلٹریشن پلانٹس میں سے 733 فعال ہیں، اپنا کھیت اپنا روزگار کے تحت 758 لاٹس میں سے 677 کی بیلٹنگ مکمل، 511 لیز ڈیڈز تقسیم اور 489 لاٹس کا قبضہ دیا جا چکا ہے، جبکہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 87,792 درخواستوں میں سے 10,181 منظور، 3,892 گھر مکمل اور 1,540 زیر تعمیر ہیں،ریونیو شعبے میں 32,375 کھیوٹ مسائل میں سے 20,753 حل، 240,784 میوٹیشن مسائل میں سے 73,820 حل جبکہ 287,239 مسنگ میوٹیشنز میں سے 191,628 حاصل کی جا چکی ہیں۔