ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں گولی لگنے سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کے الزام میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ شاہ شمس پولیس کو جنید خان نے بتایا کہ میرا عثمان اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر جارہا تھا ملزمان عادل اور عبدالوہاب نے فائر مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ الپہ پولیس کو ارشاد نے بتایا کہ میرا خالہ زاد بھائی ریاض گھر پہنچا تو گھر کے قریب ہی ملزم تاج دین نے کسی کا سر میں وار کرکے لہولہان کردیا جو خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرگیا اور ملزم فرار ہوگیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔