• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں جاری، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ شیراکوٹ میں طیب سے 3لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون, رنگ محل میں باقر سے 4لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون,رائے ونڈ میں مظہر سے 2 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں اشرف سے 4لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں شاہ میر سے اڑھائی لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شادمان اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ وحدت کالونی اور لوہاری سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

لاہور سے مزید