لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یومِ دفاع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاک فوج کے ہر افسر، جوان، شہداء اور غازیوں کو سلام کرتا ہوں اور پوری قوم اپنی بہادر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی پر فخر کرتی ہے- انہو ں نے کہاکہ آپریشن ردالفساد میں پاک فوج نے پیشہ وارانہ مہارت کے نئے معیار قائم کئے اور دشمن کو ناکوں چنے چبوائے-پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افسروں اور جوانوں کی سلامتی کے لئے دعا گو ہے-پاک فوج نے ثابت کیاکہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں، ایمان، استقامت و یقین سے جیتی جاتی ہیں -اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے-