• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کے روز بھی پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاسپورٹ کے حصول کے منتظر شہریوں کی سہولت اور تیار شدہ پاسپورٹس کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ خصوصی انتظام دو ماہ کیلئے نافذ العمل ہوگا جبکہ پاسپورٹ دفاتر میں کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے شفٹیں بھی ڈبل کردی گئی ہیں اور دفاتر میں کام کا سلسلہ رات 12 بجے تک جاری رہے گا، ہفتے کے روز ڈیلیوری کاؤنٹرز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، اعلامیے میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے تمام تیار شدہ پاسپورٹس جو 6 ماہ سے زائد عرصہ سے متعلقہ دفاتر میں موجود ہیں اور شہریوں نے انہیں وصول نہیں کیا، حکومتی پالیسی کے تحت منسوخ کرکے تلف کردیئے جائیں گے۔
ملتان سے مزید