• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ‘ سال 2026داخلوں کی تاریخ میں توسیع

ملتان(سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتا ن نے فال2026کے داخلوں میں توسیع کردی‘ درخواستیں 18ستمبرتک جمع کرائی جا سکیں گی‘ ترجمان کے مطابق یونیورسٹی نے فال 2026کے داخلوں میں توسیع کرتے ہوئے طالبات کیلئے مختلف انڈرگریجویٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری، پوسٹ اے ڈی پی/بی ایس، بی ایڈ، پی جی ڈی، ڈپلومہ اور مختصر سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں 18ستمبر 2026تک جمع کرائی جا سکیں گی 4سالہ بی ایس پروگرامز صبح اور شام کی شفٹوں میں مختلف شعبہ جات اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اور پوسٹ اے ڈی پی/بی ایس پانچویں سمسٹر کے پروگرامز میں بھی داخلے شروع ہیں‘ درخواستیں یونیورسٹی کے آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جائینگی امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہےکہ فیس جمع کرانے کے بعد ادا شدہ چالان آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے، جبکہ داخلہ حاصل کرنے سے قبل درخواست کی ہارڈ کاپی جمع کرانا ضروری نہیں ہوگا۔
ملتان سے مزید