ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان ہارٹی کلچر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی (PHDEC) کے زیر اہتمام آم کے کاشتکاروں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کیلئے آم کے درختوں کی جدید مکینیکل اور محتاط کٹائی (Pruning) کے عملی مظاہرے اور جدید پیداوار کے طریقوں پر تربیتی ورکشاپ 9 ستمبر کو صبح 9 بجے لطف آباد مینگو فارمز ملتان میں منعقد ہوگی، فیلڈ ڈیمونسٹریشن کے دوران شرکاء کو آم کے درختوں کی مناسب کٹائی کی تکنیک، مکینیکل آلات کے استعمال اور محتاط کٹائی کے طریقوں کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی جائیگی۔