ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ گلگشت پولیس کو لیبر آفیسر محمد قابوس نے بتایا کہ ملزم شہباز کی دوکان کو چیک کیا گیا جہاں کم عمر بچہ عمران مزدوری کرتے ہوئے پایا گیا پولیس نے گزشتہ روز ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔