کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مختلف مقدمات میں غیر ضروری اور مسلسل تاخیر پر ڈی جی ایس بی سی اے سے تحریری طور پر یقین دہانی طلب کر لی ، جوابات میں تاخیر سے متعلق سماعت ہوئی ، عدالت کے طلب کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وسیم شمشاد پیش ہوئے ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دس دس سال سے مقدمات التواء کا شکار ہیں ، لیکن ادارہ جواب جمع کرانے کی زحمت نہیں کرتا ، ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ ہمیں احساس ہے، حل کے لئے اقدامات کیے ہیں، ناظر ہائی کورٹ کے فون پر رابطے کے باوجود جواب نہ دینے پر دو افسران کو معطل کر دیا ہے۔