کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کورٹ میں اسکیم 33میں 8ایکڑ کی متنازعہ اراضی پر دوبارہ قبضہ اور تعمیرات سے متعلق ناظر کورٹ نے رپورٹ جمع کرادی،ناظر کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر تین بار قبضہ ختم کروانےکیلئے گئے،پولیس اور مختارکار نےتعاون نہیں کیا،پولیس کاکہناہےکہ نفری موجودنہیں ہے،پولیس کےعدم تعاون کے باعث زمین واگزار نہیں ہوسکی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے عدالتی حکم کےباوجود زمین کاقبضہ ختم نہیں کرایا،ایک ماہ قبل پولیس نےقبضہ کرنے والے ملزموں کوگرفتارکیاتھا،پولیس کی ملی بھگت کےباعث قبضہ گروپ نے دوبارہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں،سیشن کورٹ ملیر نے 10 روز قبل ضلعی انتظامیہ کو زمین واگزار کرانے کیلئے ہدایات جاری کی تھیں، عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ، اسسٹنٹ کمشنر گلزارِ ہجری اور مختار کار کونوٹس جاری کئے تھے۔