کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کےواقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2افرادد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر7بلال کالونی محمد شاہ قبرستان گیٹ نمبر3کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 37سالہ مجاہد خان ولد امیر خان جاں بحق ہوا، پولیس کے مطابق مقتول مجاہد خان کواس کے حقیقی بھائی اسلم خان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے،بھائیوں کے درمیان جھگڑا بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا، ملزم اسلم خان فرارہو گیا ، علاوہ ازیں بہادرآباد عالمگیرچورنگی کے قریب فائرنگ سے راہگیر 52سالہ عبدالمشتاق ولد عبدالمجید زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقعہ مدرسے کے اناڑی سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ طور پر گولی چلنے کے باعث پیش آیا ، سیکیورٹی گارڈ عیسیٰ کو حراست میں لے لیا گیا ،منگھوپیر سندھی پاڑہ میں نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی لگنے سے 17 سالہ عبدالسمیرولد درمحمد زخمی ہوگیا۔