• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز کی کشیدگی، تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے عالمی اسٹاکس اور مہنگائی کے خدشات بڑھنے کی وجہ سے تیل کی قیمت 100 ڈالر (تقریباً 27730 پاکستانی روپے) کے قریب پہنچ گئی ہے؛ پاکستان سمیت دنیا بھر کی بڑی معیشتوں میں ایکویٹیز (اسٹاکس) پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مہنگائی کے خدشات ایک بار پھر سر اٹھانے لگے،پاکستانی اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار، انڈیکس 1692 پوائنٹس گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ارد گرد بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث پیر کے روز بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس صورتحال نے عالمی توانائی کی سپلائی میں طویل المدتی تعطل کے خدشات کو جنم دیا ہے، جس سے دنیا بھر کی بڑی معیشتوں میں ایکویٹیز (اسٹاکس) پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مہنگائی کے خدشات ایک بار پھر سر اٹھانے لگے ہیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 97.50 ڈالر (تقریباً 27037 پاکستانی روپے) فی بیرل ہو گئی، جو کہ گزشتہ سات ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔

اہم خبریں سے مزید