کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کیلئے کراچی بند کردیں، یہ سب ہمارے پاؤں پکڑیں گے، سندھ کے عوام کی بد قسمتی ہے کہ ایسے لوگ ان پر حکمران ہیں کہ ایک طرف بلاول خوش آمدید کرتے ہیں اور دوسری جانب راستے میں کھڈے کھودتے ہیں۔ کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے عزت دی ہے اور انہوں نے ہمت سے فسطائیت کا مقابلہ کیا ہے۔ کراچی میں ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا جاتا ہے، تحریک انصاف کا ماننا ہے یہ اسمبلیاں غلط طریقے سے آئی ہیں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ پڑوسیوں سے خطرہ ہے، اس وزیراعلیٰ کی پارٹی کی وفاق میں بھی حکومت ہے۔