اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں جاری ہیں۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی ہدایات پر یاتریوں کے استقبال اور بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور ضلعی انتظامیہ نے یاتریوں کا بھرپور خیرمقدم کیا۔