• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ عمر پاتی ہیں، جاپان میں سب سے زیادہ فرق

کراچی (نیوز ڈیسک) خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ عمر پاتی ہیں، جاپان میں سب سے زیادہ فرق۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں خواتین کی اوسط عمر مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایف پی اے کی 2026کی عالمی آبادی سے متعلق رپورٹ کے مطابق خواتین اور مردوں کی متوقع عمر میں فرق مختلف ممالک میں 3سے 6سال تک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں خواتین کی اوسط متوقع عمر 88سال جبکہ مردوں کی 82 سال ہے، اس طرح دونوں کے درمیان 6سال کا فرق ہے۔ فرانس میں خواتین 86اور مرد 81سال، جرمنی اور برطانیہ میں خواتین 84جبکہ مردوں کی اوسط عمر 80 سال ہے۔
اہم خبریں سے مزید