• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج کی خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے حملے میں ہلاک ہوگئی

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ریاست جارجیا میں امریکی فوج کی سابق اہلکار36سالہ ایلیسن لین اینڈرسن کو آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ تین بچوں کی ماں ایلیسن کو یہ معلوم بھی نہیں تھا کہ وہ جلد پہلی بار نانی بننے والی ہے، ان کی حاملہ بیٹی نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف انصاف کا مطالبہ کردیا۔جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق 16 نومبر کو پولیس کو کارٹرس وِل کے علاقے میں ایک خاتون کے بے ہوش پڑے ہونے کی اطلاع ملی، جس پر اہلکار موقع پر پہنچے تو ایلیسن لین اینڈرسن مردہ حالت میں پائی گئی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر مہلک زخم موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید