• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے دو افسران کو مس کنڈکٹ پر سزائیں، ایک افسر الزامات سے بری

اسلام آباد( تنویر ہاشمی)ایف بی آر نے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ17کے افسر محمد سلامت اللہ کو مس کنڈکٹ پر تنبہ کی سزا دی گئی ہے، ایل ٹی او اسلام آباد میں تعینات ڈپٹی کمشنر آئی آر محمد سلامت اللہ کو مس کنڈکٹ پر انکوائری کی گئی تھی اور انکوائری میں اورابتدائی طور پر ان کو تین سال کےلیے انکریمنٹ روکنے کی سزا دی گئی بعد ازاں ان کے جواب کی روشنی میں دوبارہ جائزہ لیاگیا جس پر انکوائری نے نظر ثانی کی کیونکہ ان کے اقدام سے قومی خزانہ کو نقصان نہیں ہواتھا جس پر انہیں تنبہ کی معمولی سزا دی گئی ہے، علاوہ ازیں کسٹم کےگریڈ 16کے کسٹم انسپکٹر صلاح الدین کھوسو کو مس کنڈکٹ پرتین سال کےلیے ترقی روکنے کی سزا دی گئی ہے،علاوہ ازیں پاکستان کسٹم کے گریڈ17کےکسٹم انسپکٹرکاشف علی کوالزامات اور چارج شیٹ سے بری کر دیاگیا ہے،کاشف علی کلکٹریٹ آف کسٹم آپریزمنٹ ویسٹ لاہور میں تعینات تھے ،انہیں ڈیوٹی پر بحال کر دیاگیا ہےاور معطلی کے دوران عرصے کو ان کو ڈیوٹی پر موجود ہی تصور کیاجائے گا۔

اہم خبریں سے مزید