• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ خزانہ کی خیبر پختونخوا کے لئے وزیراعظم کے مالیاتی پیکیج سے متعلق خبروں کی وضاحت

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وزارتِ خزانہ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لیے وزیراعظم کے مالیاتی پیکیج سے متعلق ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کی ہےاور خیبر پختونخوا کے لیے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ مالیاتی پیکیج کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں شائع ہونے والے تبصرے کا نوٹس لیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع پر مشتمل ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کے لیے 160 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں سے اب تک 10 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ یہ رقم مالی سال 2026-27کے دوران آٹھ نئے ضم شدہ اضلاع (این ایم ڈیز) کے لیے مختص کردہ 151.1 ارب روپے کے جاری اور ترقیاتی بجٹ کے علاوہ ہے۔ فنڈز کا اجرا پہلے سے موجود مالیاتی منتقلی کے طریقہ کار کے مطابق کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید