اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اختیارات کی منتقلی (ڈیولوشن) کی ذیلی کمیٹی نے سندھ اور بلوچستان کی خالی آسامیوں اور بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ بلوچستان کی ملازمتوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گریڈ 1سے 15تک کی 5ہزار 136آسامیاں حال ہی میں مشتہر کی گئی ہیں ،کمیٹی نے ابتدائی بھرتیوں، ترقیوں اور تبادلوں سمیت تمام طریقہ کار میں آئین کے آرٹیکل 38(g) کے تحت صوبائی حصے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کمیٹی کے کنوینر سینیٹر سینئر بیرسٹر ضمیر حسین گہمرو کی زیر صدارت ہوا، جس میں سینیٹر جان محمد بلیدی اور سینیٹر پونجو بھیل نے بھی شرکت کی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مالی سال 2025-26 کے دوران وفاقی سیکریٹریٹ میں گریڈ 18 سے 22 تک کے ملازمین کی ڈومیسائل کے لحاظ سے تفصیلات پیش کیں۔