• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت پڑی تو عمران خان کو انگیج کر لیا جائے گا، طارق فضل چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو عمران خان کو انگیج کر لیا جائے گا، گورنر راج چھ ماہ میں ختم اور ایمرجنسی کا نفاذ ہدف کے حصول تک جاری رہے گا۔ رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف شہریار آفریدی نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان کے مفادات میں بات کریں۔ رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ گیارہ اکتوبرکا فیصلہ ہمارے لئے خوش آئند نہیں تھا۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ حالیہ میٹنگ کے بعد خیال کیا جارہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی کشیدگی کم ہوجائے گی تاہم اس میں کچھ کمی ضرور آئی ہے لیکن معاملات اب بھی طے ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ دوسری طرف گیارہ دسمبر سے پہلے پہلے خیبرپختونخوا کے گورنر راج کی توسیع پارلیمنٹ نے کرنی ہے۔
اہم خبریں سے مزید