• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین آسمانی صحیفہ نہیں، پیپلز پارٹی خود 27 ترامیم کروا چکی، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے حق میں کراچی اپنی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں اپنا فیصلہ سنائے گا، 1973ء کا آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، آئین پاکستان کی خود ساختہ چیمپئن پیپلزپارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے آئین میں 27ترامیم کروا چکی ہے، نئے صوبوں کے قیام کی جدوجہد کسی انتخابی سیاست، نشستوں یا اقتدار کے حصول کا معاملہ نہیں بلکہ پاکستان کی بقاء اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی سنجیدہ تحریک ہے، ہم اپنی تمام جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن اور ہوش مندی کے ساتھ کررہے ہیں، پاکستان میں نئے صوبے بنا کر عوام کو ظالم، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کے چنگل سے آزاد کرانے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔وہ انصار گراؤنڈ، کورنگی میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمے داروں اور کارکنوں کے اجلاس عام سے خطاب کررہے تھے، جس میں سفید لباسوں میں ملبوس ڈسٹرکٹ کورنگی کے 4ٹاؤنز شاہ فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن اور لانڈھی ٹاؤن کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید