• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کے تاجر سے 88 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے 51 آئی فونز چھین کر فرار ہونے کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ملیر میں موبائل فون کے تاجر سے 88لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 51قیمتی آئی فونز چھیننے کی واردات کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے درج کرلیا ۔ مدعی مقدمہ موبائل فون شاپ کے مالک منیر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ موبائل فون کا کاروبار کرتا ہے ، 21 نومبر بروز ہفتے کو صدر عبداللہ ہارون روڈ سے آئی فونز لیکر جا رہا تھا کہ اس دوران لالہ زار شادی ہال قائد آباد کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان صورت شناس اسلحے کے زور پر مجھ سے 88 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے مجموعی طور پر 51 آئی فونز چھین کر فرار ہوگئے ، شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے موبائل فون تاجر کے بیان پر مقدمہ نمبر 2476 سال 2026 بجرم دفعات 392 اور 397 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔
اہم خبریں سے مزید