• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ڈرامہ سیریل "بے حس" کا جیو پر آج سے آغاز

کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹیلی ویژن اپنے ناظرین کے لیے ایک نیا ڈرامہ سیریل ”بے حس“ پیش کرنے جا رہا ہے، جسے سعدیہ اختر نے نہایت خوبصورتی سے تحریر کیا ہے۔ ڈرامے کی کہانی رشتوں، احساسات اور انسانی رویوں کے گرد گھومتی ہے اور یہ دکھاتی ہے کہ جب آبگینوں کی طرح نازک دلوں کو محبت اور احساس سے پروان نہ چڑھایا جائے تو بے حسی کس طرح ایک عذاب بن کر زندگیوں کو متاثر کرتی ہے۔علی جعفری کی ہدایات میں بننے والے اس ڈرامے میں شبیر جان، انجلین ملک، عدنان رضا میر، رابعہ علی، آغا اویس خان، رابعہ فیصل، اریج چوہدری، فرح سعدیہ، فجر شیخ، نوید رضا، ساجد شاہ، نوشابہ جاوید، رائد محمد علم اور دیگر فنکار اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ تمام فنکاروں کی باہمی کیمسٹری مختلف رشتوں، محبتوں اور احساسات کی خوب صورت عکاسی کرتی نظر آئے گی۔ ڈرامہ سیریل کے او ایس ٹی کو سلمان خان کی شاعری نے منفرد رنگ دیا ہے، جسے ڈینس تنویر نے اپنی آواز اور موسیقی سے مزید جذباتی تاثیر بخشی ہے۔ ڈرامے کے پروڈیوسرز ارسلان ذیشان اور بدر محمود ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”بے حس“ منگل سے روزانہ شام 7 بجے جیو ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید