• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ‘ 10 ماہ میں 1473 افراد قتل‘ بیشتر واقعات کراچی میں ہوئے

کراچی (ثاقب صغیر) سندھ میں رواں برس مختلف واقعات میں 1473افراد قتل ہوئے، 80 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق سال2026کے10ماہ کے دوران کراچی کے ضلع سائوتھ میں18افراد قتل ہوئے، ضلع سٹی میں16، کیماڑی میں 59، ایسٹ 73 ملیر 78، کورنگی 34، ویسٹ میں70اور ضلع سینٹرل میں مختلف واقعات میں49افراد قتل ہوئے۔مجموعی طور پر کراچی رینج میں 397 افراد قتل ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع سکھر میں 62 ، ضلع گھوٹکی میں 60 اور ضلع خیرپور میں 104 افراد قتل ہوئے۔مجموعی طور پر سکھر رینج میں 226 افراد قتل ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع لاڑکانہ میں 72 ، ضلع قمبر شہداد کوٹ میں 64 ، شکار پور میں 97 ، جیکب آباد میں 51 جبکہ ضلع کشمور میں 76 افراد قتل ہوئے۔مجموعی طور پر لاڑکانہ رینج میں 360 افراد قتل ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق ضلع حیدرآباد میں 46 ، ضلع مٹیاری میں 16، ٹنڈو الہ یار میں 16 ، ٹنڈو محمد خان میں 12 ، جامشورو میں 37 ، دادو میں 75 ، ٹھٹھہ میں 22 ، سجاول میں 14 اور ضلع بدین میں 30 افراد قتل ہوئے۔مجموعی طور پر حیدرآباد رینج میں 268 افراد قتل ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق ضلع میرپور خاص میں 32 ، عمرکوٹ میں 17 اور ضلع تھر پارکر میں 15 افراد قتل ہوئے۔مجموعی طور پر میرپور خاص رینج میں 64 افراد قتل ہوئے۔ ضلع شہید بے نظیر آباد میں 54 ، ضلع سانگھڑ میں 58 اور ضلع نوشہرو فیروز میں 46 افراد قتل ہوئے۔مجموعی طور پر شہید بے نظیر آباد رینج میں 158 افراد قتل ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ماہ اکتوبر تک سندھ میں 80 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے گئے۔کراچی رینج میں 51، سکھر رینج میں 9 ، لاڑکانہ رینج میں 10 ، حیدرآباد رینج میں 1 اور شہید بے نظیر آباد رینج میں ڈکیتی مزاحمت پر 9 افراد قتل ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید