• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد جدہ 13 گھنٹے، لاہور کراچی کی پروازوں میں 11 گھنٹے تک تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )ملک بھر سے 454پروازیں آپریٹ کی گئیں، انتظامی وجوہات کی بنا پر 82منسوخ یا نان آپریشنل رہیں جبکہ 63 پروازوں میں تاخیر ہوئی جن میں اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 841لگ بھگ 13گھنٹے کی تاخیر سے صبح سوا 5 بجے روانہ ہوئی جبکہ لاہور کراچی کی پرواز پی اے 400میں 11گھنٹے پی اے 401 میں 5گھنٹے تاخیر ہوئی فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی 144 اسلام آباد 126لاہور 102 ملتان 28 پشاور 16 سیالکوٹ 18فیصل اباد 6اور کوئٹہ سے 14 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ کراچی 26 لاہور 21 اسلام اباد 19ملتان 2پشاور 4اور کوئٹہ کی 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی 10لاہور 24 اسلام آباد 16 ملتان 9پشاور کی 2پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید