• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پانچواں اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پانچواں اجلاس۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے صدارت کی۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ‘ ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای‘ ماحولیات، کیمونٹی ڈیویلپمنٹ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔جناح پارک کی لیز، لیگل ایڈوائزر کی تنخواہ اور آڈٹ پیراز کو تصفیہ کرنے کے ایجنڈے اجلاس میں شامل کیا گیا ، جناح پارک کو 20 سال کے لیے لیز آؤٹ کر کے تھیم پارک بنانے کے ایجنڈے منظوری دی گئی۔آڈٹ پیراز کے تصفیہ اور لیگل ایڈوائزر کی تنخواہ کا ایجنڈے کو فنانس ڈیپارٹمنٹ اور پی ایچ اے لاہور بھیجنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید