• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں اورینٹیشن ڈے کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کے لیے اورینٹیشن ڈے کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ، طالبات اور والدین نے بھرپور شرکت کی، تقریب کا مقصد نئے طلبہ کو یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول، مختلف پروگرامز، سہولیات، تعلیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے مواقع سے آگاہ کرنا تھا، تقریب کے دوران ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس ریٹائرڈ ایئر کموڈور فواد ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے نئے طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملتان سے مزید